Tuesday, February 26, 2019

تاریخ اسلامی ہند

 Tareekh Islami Hind

تاریخ اسلامی ہند

تصنیف و تالیف

علامہ نیاز فتح پوری

تدوین و تہذیب نو

معظم جاوید بخاری

اشاعت اوّل 1938ء، اشاعت جدید 2019ء 

قیمت: 750 روپے

روبی پبلی کیشنز الحمد مارکیٹ اردو بازار لاہور

فون: 03004213406

زیرنظر کتاب میں جہاں آپ کو تاریخ ہند کے صحیح واقعات پڑھنے کو ملیں گے وہیں آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ مسلمان سلاطین و حکمران کی سیرت و کردار اور اخلاق کیسا تھا؟ انہوں نے علم و ترقی کے میدان میں کیا کیا کارنامے سرانجام دئیے؟ ان کے ادوار میں ہند و اور مسلمانوں کے درمیان روا داری کا معیار کیا تھا؟ خوشحالی اور امن و امان کی فضا کیا تھی اور کیا اس دور کے لوگ واقعی ان سے محبت کرتے تھے یا نہیں؟ نئی نسل، آج بغیر تحقیق کئے اپنے اُن اسلاف پر انگلیاں اُٹھاتی ہے اور انگریز کی مخصوص مقصد کے تحت مرتب شدہ تاریخ کو مستند و حرف آخر سمجھ کر اپنے مسلمان سلاطین پر بے جا تنقید کرکے نہ صرف خود ذہنی پستی اور گمراہی میں مبتلا کئے ہوئے ہے بلکہ اپنے اردگرد کی فضا کو بھی آلودہ کرنے میں مصروف ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ کے بعد ہندوستان کی اسلامی تاریخ پر بکھرے ہوئے بیشتر شکوک و شبہات دم توڑ جائیں گے اور علامہ نیاز فتح پوری نے جن مقاصد کے حصول کیلئے اس تاریخ کو تالیف کیا تھا، وہ آگہی علم سے وصول ہو سکیں گے۔

1 comment:

Featured Post

اعلام القرآن

  اعلام القرآن (مجموعہ مضامین)   تحقیق و تصنیف: مولانا ابوالجلال ندویؒ  تدوین و تہذیبِ نو: معظم جاوؔید بخاری صفحات: 460 (ب...