Monday, July 22, 2019

شاہ رُخ جانباز

شاہ رُخ جانباز

مغلوں کے بلادِ چین پر حملوں اور لازوال چینی جانبازوں کی داستان

(ایک منفرد تاریخی ناول)

مصنف

معظم جاویدؔ بخاری


(زیرطبع)

Wednesday, May 8, 2019

تاریخ تحفۃ المجاہدین

تاریخ تحفۃ المجاہدین 

(Tarikh Tuhfatul Mujahideen)

تصنیف

مخدوم شیخ زین الدین بن عبدالعزیز ملیباری معبری (متوفی ۹۹۲ھ)

ترجمہ

حکیم سید شمس اللہ قادری

تہذیب نو

معظم جاوید بخاری

اشاعت اوّل: 1936ء۔۔۔۔۔۔ اشاعت جدید 2019ء

جنوبی ہند میں پرتگالیوں کی آمد کا احوال، ملیباری ریاست کی تاریخ، عرب تاجروں کی ہندوستانی آبادیوں کی تفصیل اور پہلی مسجد کی تعمیر کا حال، پرتگالیوں کے ظلم و ستم کی داستان اور اسلام کو جنوبی ہند سے مٹانے کا الم  ناک بیان، جبری عیسائیت کی تبلیغ اور مسلمان بچوں کی نام نہاد کفالت کی سازشیں، شہنشاہ اکبر کے دور میں جنوبی ہند پر ٹوٹنے والی قیامت کی تفصیل، جنہیں ایک عالم دین نے اپنی جہادی کوششوں سے روکنے کی ناکام سعی کی اور اپنے دور کے چشم دید واقعات کو تاریخ کے اوراق پر عربی زبان میں ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا۔ ایک ایسی تاریخ جو عرصہ تک اوجھل رہی۔ ٹیپو سلطان نے اسے فارسی زبان میں ترجمہ کروایا اور پھر یہ دکنی زبان میں ترجمہ ہوئی۔ کتاب کے آخر میں مفید ضمیمہ جات بھی شامل ہیں جن میں معبر کی فراموش شدہ اسلامی ریاست کا احوال درج ہے۔  ایک ایسی انمول کتاب جو آپ کی لائبریری میں موجود ہونا چاہئے۔

Tuesday, February 26, 2019

تاریخ اسلامی ہند

 Tareekh Islami Hind

تاریخ اسلامی ہند

تصنیف و تالیف

علامہ نیاز فتح پوری

تدوین و تہذیب نو

معظم جاوید بخاری

اشاعت اوّل 1938ء، اشاعت جدید 2019ء 

قیمت: 750 روپے

روبی پبلی کیشنز الحمد مارکیٹ اردو بازار لاہور

فون: 03004213406

زیرنظر کتاب میں جہاں آپ کو تاریخ ہند کے صحیح واقعات پڑھنے کو ملیں گے وہیں آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ مسلمان سلاطین و حکمران کی سیرت و کردار اور اخلاق کیسا تھا؟ انہوں نے علم و ترقی کے میدان میں کیا کیا کارنامے سرانجام دئیے؟ ان کے ادوار میں ہند و اور مسلمانوں کے درمیان روا داری کا معیار کیا تھا؟ خوشحالی اور امن و امان کی فضا کیا تھی اور کیا اس دور کے لوگ واقعی ان سے محبت کرتے تھے یا نہیں؟ نئی نسل، آج بغیر تحقیق کئے اپنے اُن اسلاف پر انگلیاں اُٹھاتی ہے اور انگریز کی مخصوص مقصد کے تحت مرتب شدہ تاریخ کو مستند و حرف آخر سمجھ کر اپنے مسلمان سلاطین پر بے جا تنقید کرکے نہ صرف خود ذہنی پستی اور گمراہی میں مبتلا کئے ہوئے ہے بلکہ اپنے اردگرد کی فضا کو بھی آلودہ کرنے میں مصروف ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ کے بعد ہندوستان کی اسلامی تاریخ پر بکھرے ہوئے بیشتر شکوک و شبہات دم توڑ جائیں گے اور علامہ نیاز فتح پوری نے جن مقاصد کے حصول کیلئے اس تاریخ کو تالیف کیا تھا، وہ آگہی علم سے وصول ہو سکیں گے۔

Monday, February 11, 2019

تاریخ الاندلس (اخبار مجموعہ فی فتح الاندلس)

Akhbar e Majmua

 تاریخ الاندلس (اخبار مجموعہ فی فتح الاندلس)

مترجم: مولوی محمد زکریا مائل

مولف و تہذیب نو: معظم جاوید بخاری

اشاعت اوّل: 1942ء۔۔۔۔۔۔ اشاعت جدید: 2019ء

قیمت: 500 روپے

منگوانے کا پتہ: روبی پبلی کیشنز الحمد مارکیٹ اردو بازار لاہور

فون: 03004213406

چوتھی صدی ہجری میں لکھی گئی ایک جامع عربی دستاویز۔ جس میں اندلس کی فتح اور وہاں کے ہنگام و حوادث کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنو امیہ کے مقرر کردہ امراء کی داستان اور نومسلم بربروں کی خونخواری و سرکشی کے واقعات کا مفصل حال ذکر کیا گیا ہے۔اس میں امیر عبدالرحمٰن کا اندلس میں ورود، منصب امارت تک کا پرآشوب سفر اور مخالفین کی سرکشیاں اور سازشیں، عبدالرحمٰن الناصر کی خلافت کا حال اور دیگر دلچسپ واقعات بھی پڑھنے کو ملیں گے۔ ایک ایسی کتاب جس کا آپ کی لائبریری میں ہونا علم دوستی کا ثبوت ہے۔

Featured Post

اعلام القرآن

  اعلام القرآن (مجموعہ مضامین)   تحقیق و تصنیف: مولانا ابوالجلال ندویؒ  تدوین و تہذیبِ نو: معظم جاوؔید بخاری صفحات: 460 (ب...