Friday, June 16, 2023

 


جمع المتفرقات

(منتخب تنقیدی مضامین اور مقالات کا مجموعہ)

مولانا ابوالجلال ندویؒ

(تدوین و تہذیبِ نو)
معظم جاوؔید بخاری

صفحات:320
قیمت: 1200 روپے
رعایتی قیمت:950روپے
ہوم ڈیلیوری فری

مولانا ابوالجلالؒ ندوی، گزشتہ صدی کے متعدل مزاج اور اعلیٰ پایہ کے عالم و محقق تھے، وہ علامہ سیّد سلیمانؒ ندوی کے رفیق، مولانا ابواعلیٰ مودودیؒ اور مولانا ابوالکلام آزادؒ کے قریبی دوست اور علامہ شبلی نعمانیؒ کے شاگرد تھے۔ عمر کا بڑا حصہ تعلیم و تدریس اور تحقیق علم میں گزرا۔ زیرنظر کتاب ان کے اُن مختلف مقالات و مضامین کا مجموعہ ہے جو مختلف ادوار میں رسائل و جرائد میں شائع ہوئے، جن سے اہل علم نے ہر دور میں فہم و بصیرت حاصل کی۔ کتاب ہذا میں دعوت عشق، سرمایہ داری نظام، حب مال، اہمیت حج، احکام مساجد، سیاست کا اسلامی تصور، جمہوریت کا اسلامی نظریہ، مسلمانوں کے علوم اور طب پر احسانات، مسلمان خواتین کی علمی و سیاسی بصیرت، عہد مغلیہ میں نظام پولیس اور اُپنشد پر تحقیقی نظر جیسے اہم مقالات شامل ہیں، اس کے علاوہ پچیس سے زائد مشہور زمانہ کتب پر تنقیدی و اختلافی مضامین بھی حصہ کتاب ہیں جو رسالہ معارف اعظم گڑھ و دیگر رسائل و جرائد میں شائع ہوئے۔ تمام مضامین تاریخ و سنہ کے حوالہ کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا ابوالجلال ندویؒ کی سیرت و حیات پر چار اہم مضامین بھی شامل کتاب ہیں۔ مضامین کی زبان چونکہ مشکل تھی اور اروپے
قرآنی کے نمبر مفقود تھے، انتہائی کوشش کے ساتھ زبان کو سلیس بنادیا گیا ہے اور آیات و احادیث کے حوالہ جات و نمبر درج کر دئیے ہیں۔ مولانا مرحوم کے اس علمی سرمایے کی یہ یکجائی، علمی حلقہ اور عام قارئین کیلئے یقیناً کسی قیمتی تحفہ سے کم نہیں ہے۔
کتاب گھر بیٹھے منگوانے کا طریقہ:
آپ اپنا مکمل نام و پتہ اور رابطہ نمبر دئیے گئےنمبر پر واٹس ایپ یا میسج کر دیجیے،کتاب آپ کو بھجوا دی جائے گی،ان شاءاللہ 3سے 6دنوں میں کتاب آپ تک پہنچ جائے گی، آپ صرف 950روپے دے کر وصول کر لیجیے گا۔
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے اور دارالمصحف کی مکمل فہرست حاصل کرنے کے لیے ابھی واٹس ایپ لنک پہ کلک کیجیے:
Call Whatsapp:03351620824
ادارے کی دیگر کتب کے لیے ابھی وزٹ کیجیے ویب سائٹ
 

No comments:

Post a Comment

Featured Post

اعلام القرآن

  اعلام القرآن (مجموعہ مضامین)   تحقیق و تصنیف: مولانا ابوالجلال ندویؒ  تدوین و تہذیبِ نو: معظم جاوؔید بخاری صفحات: 460 (ب...