Friday, August 14, 2015

قاہرہ کا قہر


قاہرہ کا قہر

(تاریخی ناول)

مجلد 1088 صفحات
مصنف:  معظم جاوید بخاری
تاریخ کے اوراق سے ایک غلام زادے کی سرگزشت
سلطان رکن الدین محمود بیبرس بند قداری کے کارہائے نمایاں۔ معمولی قیمت پر بکنے والا غلام ایک دن ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے سلطان بن گیا۔ ایوبی خاندان کے زوال کی تصویر کشی۔ جب مسلمانوں پر مصائب کے پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے۔ ایک طرف ہلاکو خان بغداد کو تباہ وبرباد کرکے شام سے ہوتا ہوا فلسطین تک پہنچ چکا تھا اور مصر کی طرف حریص نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔ دوسری طرف صلیبی دشمن عالم اسلام کو کچلنے کیلئے طرح طرح کی شیطانیاں کر رہے تھے۔ تیسری طرف مسلمانوں کا ایک انتہا پسند گروپ حسن بن صبا کی باقیات فدائی حملوں کے ذریعے اہم مسلمان شخصیات کو قتل کرنے کی درپے تھیں۔ ہر طرف کشت وخون کا عالم تھا۔ خلافت عباسیہ دم توڑ چکی تھی۔ مسلمانوں کا مرکز تباہ ہو چکا تھا۔ ایسے حالات میں سلطان  بیبرس ابھر کر سامنے آیا اور مسلمانوں کے دشمنوں کے دانت کھٹے کر دئیے۔ ہلاکوخان کو زندگی کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ صلیبی حصار کو تباہ کرکے انہیں ہمیشہ کیلئے عالم اسلام سے دور ہٹا دیا گیا۔ فدائی فتنہ کی بیخ کنی کر دی گئی اور پھر خلافت عباسیہ کا احیاء ازسرنو ہوا۔ عالم اسلام پر اس غلام زادے کے احسانات ناقابل فراموش ہیں۔

مکمل ناول پڑھنے کیلئے قریبی بکسٹال سے رابطہ قائم کیجئے۔
نوٹ:  پی ڈی ایف کی شکل میں موجود ناول نامکمل ہے۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

اعلام القرآن

  اعلام القرآن (مجموعہ مضامین)   تحقیق و تصنیف: مولانا ابوالجلال ندویؒ  تدوین و تہذیبِ نو: معظم جاوؔید بخاری صفحات: 460 (ب...