صحیفہ انسانیت
(من و یزداں کا تیسرا حصہ)
تصنیف: علامہ نیاز فتح پوری
تدوین و تہذیبِ نو: معظم جاوؔید بخاری
صفحات: 320 (بڑا سائز)
قیمت: 1200 روپے
رعایتی قیمت: 1000 روپے
ناشر: ادارہ یادگار اُردو لاہور
ہوم ڈیلیوری فری
(نوٹ) محدود اسٹاک ہے، پہلے آئیے پہلے پائیے۔
آپ کے ذہن میں یقیناً پہلا سوال یہی پیدا ہوا ہوگا کہ یہ نیاؔز فتح پوری کی کون سی کتاب ہے، ہم نے تو اس کا نام پہلے نہیں سنا؟اس کی وضاحت ہے کہ ۱۹۵۲ء میں علامہ نیاز نے رسالہ نگار میں ایک مستقل کالم بعنوان ’’گاہے گاہے بازخواں…!‘‘ قائم کیا اور اس کے تحت متعدد تنقیدی و اصلاح مذہبی مضامین شائع کیے جو ۱۹۵۸ء تک مسلسل اور بعدازاں وقفوں سے جاری رہے،انہی مضامین کی یکجائی اس کتاب میں کی گئی ہے۔اس کتاب کے بارے میں صرف اتنا کہا جا سکتا ہے کہ جنہوں نے ’’من و یزداں‘‘ کا مطالعہ کیا ہے، وہ اس کی اہمیت کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں، علامہ نیاز نے اپنی ان تحریروں کو ’’صحیفہ انسانیت‘‘ کا نام دیا تھا کیونکہ وہ اپنے قارئین پر (خواہ وہ کسی بھی مذہب و مسلک سے تعلق رکھتے ہوں) یہ واضح کرنا چاہتے تھے کہ دین اسلام کی حقیقی تعلیم بلندیٔ اخلاق، اخوت و مساوات اور حصولِ ترقی ہے اور اس کا تعلق حال سے وابستہ ہے۔ ماضی میں کیا ہو چکا ہے، کیا کیا شان و شوکت اور عظمت ہمارے اسلاف کے تصرف میں رہی تھی، اس کا ذکر آج قصہ پارینہ ہو چکا ہے، بالفاظ دیگر تیر کمان سے نکل چکا ہے، ہاتھ ملنے کا کیا فائدہ؟ اب ہمیں اپنے حال کی طرف متوجہ ہونا ہے اور آنے والے کل کے بارے میں مثبت خطوط پر جامعہ حکمت عملی طے کرنا ہے جو ہمارے محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے ازحد ضروری ہے۔ اہل مغرب جب تک اپنی واہمہ پرستی اور جہالت میں مبتلا رہے، ان کی حالت تاریخ کے صفحات پر واضح ہے اور جب انہوں نے ان خرابیوں کو خیرباد کہہ کر حصولِ ترقی کی راہ پر قدم رکھا تو وہ ہم سے کہیں آگے نکل گئے۔ ہمارا اُن سے پیچھے رہ جانا اور مغلوب ہونا دراصل ہماری اپنی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے کیونکہ اہل مغرب جو چند صدیاں قبل جن جن کمزوریوں و خامیوں میں مبتلا تھے، ہم نے انہی کو گلے لگا لیا ہے اور حقیقی قوتِ عمل کا درس بھلا بیٹھے ہیں۔ علامہ نیاز نے اپنے ان مضامین میں ان خرابیوں کی نشاندہی کی ہے اور مولوی اور مولویت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہ یہ اصلاح عام کرنا چاہتے تھے اور اس میں انہیں حددرجہ مشکلات کاسامنا بھی ہوا مگر ان کی یہ عالی عزمی خراج تحسین کے لائق ہے۔
کتاب گھر بیٹھے منگوانے کا طریقہ:
آپ اپنا مکمل نام و پتہ اور رابطہ نمبر دئیے گئےنمبر پر واٹس ایپ یا میسج کر دیجیے،کتاب آپ کو بھجوا دی جائے گی،ان شاءاللہ 3سے 6دنوں میں کتاب آپ تک پہنچ جائے گی، آپ صرف 1000روپے دے کر وصول کر لیجیے گا۔
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے اور دارالمصحف کی مکمل فہرست حاصل کرنے کے لیے ابھی واٹس ایپ لنک پہ کلک کیجیے:
Call Whatsapp: 03351620824
ادارے کی دیگر کتب کے لیے ابھی وزٹ کیجیے ویب سائٹ
No comments:
Post a Comment