سیرت نبویؐ اور اسوۂ حسنہ کی تعلیمات و مقاصد
تصنیف: علامہ نیاز فتح پوری
تدوین و تہذیبِ نو: معظم جاوؔید بخاری
صفحات: 360 (بڑا سائز)
قیمت: 1500 روپے
رعایتی قیمت: 1200 روپے
ناشر: ادارہ یادگار اُردو لاہور
ہوم ڈیلیوری فری
(نوٹ) محدود اسٹاک ہے، پہلے آئیے پہلے پائیے۔
کتاب ہذا میں علامہ نیاز فتح پوری کی سوسالہ پرانی نایاب تحریروں کا نادر مجموعہ پیش کیا گیا ہے جو رسالہ نگار کے اجرأ سے قبل مختلف رسائل و جرائد میں قریباً دس بارہ سال کے عرصہ تک شائع ہوتی رہی تھیں، ان تحریروں میں ایک خاص امتیاز یہ ہے کہ ان میں آپ کو علامہ نیاز فتحپوری کی بالکل الگ شخصیت دیکھنے کو ملے گی جو یقیناً آپ کو چونکا کر رکھ دے گی۔ یہ تحریریں ۱۹۱۰ء سے لے کر ۱۹۲۲ء تک ضبط قلم میں لائی گئی تھیں۔ اس کتاب میں علامہ نیاز کا نظریہ یہ ہے کہ مسلمان قوت عمل سے محروم ہو چکے ہیں اور وہ محض نامکمل عقیدہ کے جال کا شکار ہو گئے ہیں یعنی وہ یہ یقین کرتے ہیں کہ کلمہ طیبہ پڑھ لینا اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر زبانی ایمان لانا کافی ہے اور بس یہی ان کی بخشش کا باعث ہوگا، اعمال خیر کی طرف رجحان اور اعمال بد سے بچنا کچھ ضروری امر نہیں رہ گیا۔ غیرضروری رسوم و رواج کا حلقہ ایسا وسیع ہوگیا کہ زندگی میں سے سادگی و آسانی کا عنصر مٹ چکا ہے۔ نماز روزہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ وہ ہیرا پھیری، دھوکا دہی، بداخلاقی، عورتوں کو پیروں کی جوتی سمجھنا اور خود کو مجازی خدا قرار دینا وغیرہ جیسی متعدد خرابیاں سرایت کر چکی ہیں، علامہ نیاز سیرت طیبہؐ کے ذریعہ سے اصلاح کا پہلو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور ان خرابیوں اور خامیوں کی نشاندہی کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، غیرضروری رسوم و رواج کو ڈنکے کی چوٹ پر غیراسلامی قرار دیتے ہیں۔
کتاب گھر بیٹھے منگوانے کا طریقہ:
آپ اپنا مکمل نام و پتہ اور رابطہ نمبر دئیے گئےنمبر پر واٹس ایپ یا میسج کر دیجیے،کتاب آپ کو بھجوا دی جائے گی،ان شاءاللہ 3سے 6دنوں میں کتاب آپ تک پہنچ جائے گی، آپ صرف 1200روپے دے کر وصول کر لیجیے گا۔
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے اور دارالمصحف کی مکمل فہرست حاصل کرنے کے لیے ابھی واٹس ایپ لنک پہ کلک کیجیے:
Call Whatsapp: 03351620824
ادارے کی دیگر کتب کے لیے ابھی وزٹ کیجیے ویب سائٹ