Friday, December 8, 2023

اعلام القرآن

 

اعلام القرآن

(مجموعہ مضامین) 

 تحقیق و تصنیف: مولانا ابوالجلال ندویؒ
 تدوین و تہذیبِ نو: معظم جاوؔید بخاری
صفحات: 460 (بڑا سائز)
قیمت: 1600 روپے
رعایتی قیمت: 1100 روپے
ہوم ڈیلیوری فری
(نوٹ) محدود اسٹاک ہے، پہلے آئیے پہلے پائیے۔
 
مولانا ابوالجلالؒ ندوی، گزشتہ صدی کے معتدل مزاج اور اعلیٰ پایہ کے عالم و محقق تھے، ندوۃ العلما کے دور کمال کی پیداوار، علامہ شبلی نعمانی کی یاد گار دارالمصنفین کے رفیق، بانی دارلمصنفین علامہ سید سلیمان ندوی کے شاگرد تھے انہوں نے عمر کا بڑا حصہ تعلیم و تدریس اور تحقیق علم میں گزرا۔ مولانا مرحوم نے زیرنظر کتاب ’’اعلام القرآن‘‘ سیدسلیمان ندویؒ کی فرمائش پر لکھنا شروع کی تھی مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر وہ اسے مکمل نہیں کر پائے تھے۔ اس کتاب کے چند مقالہ جات 50ء کی دہائی میں رسالہ معارف میں شائع ہوئے تھے جنہیں پڑھ کر اہل علم اور دانشوروں نے ہر دور میں کمال فہم و بصیرت حاصل کی۔ کتاب ہذا ان کے اُنہی قرآنی مقالات و مضامین کا مجموعہ ہے، رسالہ معارف کے علاوہ اس میں دیگر مشہور رسائل کے مقالات بھی شامل ہیں اور مولانا مرحوم کے نواسے محترمی یحییٰ بن زکریا کے عطا کردہ غیرمطبوعہ مقالات بھی شامل ہیں۔ تمام مضامین تاریخ و سنہ کے حوالہ کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا ابوالجلال ندویؒ کے دو اہم انٹرویو اور سیرت و حیات پر اہم مضامین بھی شامل کتاب ہیں۔ مضامین کی زبان چونکہ مشکل تھی اور آیات قرآنی کے نمبر مفقود تھے، انتہائی کوشش کے ساتھ زبان کو سلیس بنادیا گیا ہے اور آیات و احادیث کے حوالہ جات و نمبر صحت کے ساتھ درج کر دئیے ہیں۔ مولانا مرحوم کے اس قیمتی علمی سرمایے کی یہ یکجائی، علمی حلقہ اور عام قارئین کیلئے یقیناً کسی قیمتی تحفہ سے کم نہیں ہے۔

کتاب گھر بیٹھے منگوانے کا طریقہ:

آپ اپنا مکمل نام و پتہ اور رابطہ نمبر دئیے گئےنمبر پر واٹس ایپ یا میسج کر دیجیے،کتاب آپ کو بھجوا دی جائے گی،ان شاءاللہ 3سے 6دنوں میں کتاب آپ تک پہنچ جائے گی، آپ صرف 1100روپے دے کر وصول کر لیجیے گا۔
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے اور دارالمصحف کی مکمل فہرست حاصل کرنے کے لیے ابھی واٹس ایپ لنک پہ کلک کیجیے:
Call Whatsapp:03351620824
ادارے کی دیگر کتب کے لیے ابھی وزٹ کیجیے ویب سائٹ

Wednesday, September 27, 2023

ہیری پوٹر سیریز اب کتابی شکل میں

ہیری پوٹر سیریز کی 8 کتابیں اُردو زبان میں پڑھیے

 


بچوں کا کتاب گھر پیش کرتا ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ دنیا میں بچوں کی سب سے ذیادہ فروخت ہونے والی سیریز "ہیری پوٹر"کے آٹھوں ناولوں کااردو ترجمہ.... جے کے رولنگ کے اس شاہ کار کا ترجمہ کیا ہے ملک کے نامور مصنف، ادیب، ناول نگار اور مترجم معظم جاوید بخاری صاحب نے۔۔۔۔بلاشبہ یہ بخاری صاحب کا اردو ادب اطفال پر ایک بڑا احسان ہے کہ انھوں نے انگریزی کی اس مقبول ترین سیریز کو اردو قارئین کے لیے اردو میں ڈھالا، اور پھر ترجمہ بھی اس قدر سلیس اور بامحاورہ کہ ترجمے کا حق ادا کردیا۔۔۔ہم معظم جاوید بخاری صاحب کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے اپنے اس عظیم پروجیکٹ کی اشاعت کے لیے بچوں کا کتاب گھر کا انتخاب کیا۔۔۔

ہیری پوٹر اور پارس پتھر کا راز

 صفحات: 312
 قیمت: 650 روپے

ہیری پوٹر اور تہہ خانے کا اسرار

 صفحات: 392
 قیمت: 800

ہیری پوٹر اور اژقبان کا اسیر

 صفحات: 416
 قیمت: 850 روپے

ہیری پوٹر اور شعلوں کا پیالہ

 صفحات: 680

 قیمت : 1250 روپے

ہیری پوٹر اور ققنس کا گردہ

 صفحات: 960
 قیمت: 1700 روپے


ہیری پوٹر اور آدھ خالص شہزادہ

 صفحات: 640
 قیمت: 1200 روپے

ہیری پوٹر اور اجل کے تبرکات

 صفحات: 696
 قیمت: 1250 روپے

ہیری پوٹر اور بدبخت بچہ

 صفحات: 336
 قیمت: 650 روپے

کل صفحات: 4432
کل قیمت: 8350 روپے

رعایتی قیمت:5800روپے

ہوم ڈلیوری فری

اگر آپ ہیری پوٹر کا یہ مکمل سیٹ ایڈوانس بک کروانا چاہتے ہیں تو ابھی اپنا مکمل نام و پتہ اور رابطہ نمبر دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر میسج کر دیجیے، ہیری پوٹر کے 8 ناولوں کا یہ سیٹ ان شاءاللہ 15 اکتوبر تک شائع ہو کر منظر عام پر آ جائے گا۔
فی الحال یہ ناول محدود تعداد میں شائع کیے جا رہے ہیں۔ اس لیے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہی مل سکتے ہیں۔۔۔۔پھر مت کہیے گا کہ ہماری باری آئی تو ناول ہی ختم ہو گئے۔۔۔۔ایڈوانس آرڈر دینے والے قارئین کو یہ خوب صورت سیٹ 20 اکتوبر تک ان کے دیے گئے ایڈریس پر پہنچ جائے گا۔ ان شاءاللہ
ایڈوانس بکنگ کے لیےابھی واٹس ایپ لنک پہ کلک کیجیے:
Call Whatsapp:03351620824

 

 

Friday, June 16, 2023

 


جمع المتفرقات

(منتخب تنقیدی مضامین اور مقالات کا مجموعہ)

مولانا ابوالجلال ندویؒ

(تدوین و تہذیبِ نو)
معظم جاوؔید بخاری

صفحات:320
قیمت: 1200 روپے
رعایتی قیمت:950روپے
ہوم ڈیلیوری فری

مولانا ابوالجلالؒ ندوی، گزشتہ صدی کے متعدل مزاج اور اعلیٰ پایہ کے عالم و محقق تھے، وہ علامہ سیّد سلیمانؒ ندوی کے رفیق، مولانا ابواعلیٰ مودودیؒ اور مولانا ابوالکلام آزادؒ کے قریبی دوست اور علامہ شبلی نعمانیؒ کے شاگرد تھے۔ عمر کا بڑا حصہ تعلیم و تدریس اور تحقیق علم میں گزرا۔ زیرنظر کتاب ان کے اُن مختلف مقالات و مضامین کا مجموعہ ہے جو مختلف ادوار میں رسائل و جرائد میں شائع ہوئے، جن سے اہل علم نے ہر دور میں فہم و بصیرت حاصل کی۔ کتاب ہذا میں دعوت عشق، سرمایہ داری نظام، حب مال، اہمیت حج، احکام مساجد، سیاست کا اسلامی تصور، جمہوریت کا اسلامی نظریہ، مسلمانوں کے علوم اور طب پر احسانات، مسلمان خواتین کی علمی و سیاسی بصیرت، عہد مغلیہ میں نظام پولیس اور اُپنشد پر تحقیقی نظر جیسے اہم مقالات شامل ہیں، اس کے علاوہ پچیس سے زائد مشہور زمانہ کتب پر تنقیدی و اختلافی مضامین بھی حصہ کتاب ہیں جو رسالہ معارف اعظم گڑھ و دیگر رسائل و جرائد میں شائع ہوئے۔ تمام مضامین تاریخ و سنہ کے حوالہ کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا ابوالجلال ندویؒ کی سیرت و حیات پر چار اہم مضامین بھی شامل کتاب ہیں۔ مضامین کی زبان چونکہ مشکل تھی اور اروپے
قرآنی کے نمبر مفقود تھے، انتہائی کوشش کے ساتھ زبان کو سلیس بنادیا گیا ہے اور آیات و احادیث کے حوالہ جات و نمبر درج کر دئیے ہیں۔ مولانا مرحوم کے اس علمی سرمایے کی یہ یکجائی، علمی حلقہ اور عام قارئین کیلئے یقیناً کسی قیمتی تحفہ سے کم نہیں ہے۔
کتاب گھر بیٹھے منگوانے کا طریقہ:
آپ اپنا مکمل نام و پتہ اور رابطہ نمبر دئیے گئےنمبر پر واٹس ایپ یا میسج کر دیجیے،کتاب آپ کو بھجوا دی جائے گی،ان شاءاللہ 3سے 6دنوں میں کتاب آپ تک پہنچ جائے گی، آپ صرف 950روپے دے کر وصول کر لیجیے گا۔
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے اور دارالمصحف کی مکمل فہرست حاصل کرنے کے لیے ابھی واٹس ایپ لنک پہ کلک کیجیے:
Call Whatsapp:03351620824
ادارے کی دیگر کتب کے لیے ابھی وزٹ کیجیے ویب سائٹ
 


 
سوسال قبل لکھی گئی سیرت النبیﷺ پر ایک نایاب کتاب
سیرت خاتم المرسلین ﷺ
 
 مصنف:مولانا عبدالحلیم شررؔ

(تدوین و تہذیبِ نو)

 معظم جاوؔید بخاری

صفحات:592
ہدیہ:1500 روپے
تعارفی و رعایتی ہدیہ: 950 روپے
ہوم ڈیلیوری فری

 

"مولانا محمد عبدالحلیم شررؔ لکھنؤی اُردو زبان و ادب کا ایک انتہائی معرو ف نام ہے، اُن کی تصانیف میں سے بالخصوص تاریخی ناولوں نے اُردو ادب کو ایک نئی جہت دی۔ مولانا شررؔ کا اوّلین مقصد یہی تھا کہ وہ بھولی بسری اسلامی تاریخ اور مسلمانوں کے ماسبق عروج و کمال کو ایسے سادہ و پرلطف پیرایہ میں بیان کریں جو قاری کی طبیعت پر گراں نہ گزرے اور وہ ایسی دلچسپی محسوس کرے کہ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے طرزِ تحریر نے بہت جلد قارئین کے دلوں میں جگہ بنا لی اور ان کی تحریروں کا بےتابی سے انتظار کیا جانے لگا۔ جناب محمد حسن عسکری کی تحقیق کے مطابق مولانا شررؔ کی تصانیف کی تعداد (۱۰۲) سے زائد ہیں، اس لحاظ سے وہ اُردو زبان و ادب میں اپنے تمام معاصرین میں ایک ممتاز حیثیت کے حامل ہیں۔ 
۱۹۱۷ء میں ’’خاتم المرسلین ﷺ ‘‘ کے نام سے ایک ضخیم کتاب لکھنا شروع کی جو کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے حالات و واقعات پر مشتمل تھی، یہ کتابی صورت میں سنہ ۱۹۱۹ء میں شائع ہوئی۔ یہ کتاب ناول نگاری سے ہٹ کر خالصتاً تاریخی اسلوب میں لکھی گئی تھی جس میں مولانا شررؔ نے متعدد مستند حوالہ جات سے استفادہ کیا۔ اسے تاریخ ارضِ مقدس کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا گیا تاکہ ارضِ ہند کے غیرمسلم بھی متوجہ ہو سکیں، تاہم یہ اپنی جگہ پر ایک مکمل و جامع کتاب تھی۔ نامعلوم وجوہات کے باعث یہ کتاب ایک صدی تک گمنامی کے گوشے میں پڑی رہی، مولانا شررؔ کی دیگر تصانیف تو مکرر شائع ہوتی رہیں مگر اس کتاب کو کلی فراموش کر دیا گیا۔ مولانا شررؔ کی بہ طرز ناول لکھی گئی سیرت کی کتاب ’’جویائے حق‘‘ کو تو مسلسل پذیرائی ملتی رہی مگر حیرت انگیز طور پر ’’خاتم المرسلینﷺ‘‘ کی طرف کسی کی توجہ مبذول نہ ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ محمد ساجد صدیقی نے اپنے مقالہ ’’مولانا عبد الحلیم شرؔر اور ان کی کتبِ سیرت‘‘ میں لکھا:
’’ابو یحییٰ امام خان نوشہری نے مولانا عبدالحلیم شررؔ کی تاریخی کتب میں اسے شامل کیا ہے مگر ہمیں تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا۔‘‘
میں نے مولاناشررؔ مرحوم کی اس سوسالہ قدیم نادر و نایاب تصنیف کو گمنامی کی تاریکی میں سے نکال کر نئے اسلوب کے ساتھ پیش کرنے کی سعی کی ہے، زبان و املاء کی اصلاح کی گئی ہے اور ممکنہ کوشش رہی ہے کہ مولانا شررؔ کے اسلوب تحریر کو زک نہ پہنچے۔
’’سیرت خاتم المرسلینﷺ‘‘ مولانا شررؔ کی دیگر تاریخی تصانیف میں سے اعلیٰ پایہ کی تصنیف ہے جس میں نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ کو ایسے سادہ انداز سے بیان کیا گیا ہے کہ سکول کا طالب علم بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ 
کتاب گھر بیٹھے منگوانے کا طریقہ:
آپ اپنا مکمل نام و پتہ اور رابطہ نمبر دئیے گئےنمبر پر واٹس ایپ یا میسج کر دیجیے،کتاب آپ کو بھجوا دی جائے گی،ان شاءاللہ 3سے 6دنوں میں کتاب آپ تک پہنچ جائے گی، آپ صرف 950روپے دے کر وصول کر لیجیے گا۔
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے اور دارالمصحف کی مکمل فہرست حاصل کرنے کے لیے ابھی واٹس ایپ لنک پہ کلک کیجیے:
Call Whatsapp:03351620824
ادارے کی دیگر کتب کے لیے ابھی وزٹ کیجیے ویب سائٹ
www.kitaabnagar.com
کتاب گھر بیٹھے منگوانے کا طریقہ:
آپ اپنا مکمل نام و پتہ اور رابطہ نمبر دئیے گئےنمبر پر واٹس ایپ یا میسج کر دیجیے،کتاب آپ کو بھجوا دی جائے گی،ان شاءاللہ 3سے 6دنوں میں کتاب آپ تک پہنچ جائے گی، آپ صرف 950روپے دے کر وصول کر لیجیے گا۔
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے اور دارالمصحف کی مکمل فہرست حاصل کرنے کے لیے ابھی واٹس ایپ لنک پہ کلک کیجیے:
Call Whatsapp:03351620824
ادارے کی دیگر کتب کے لیے ابھی وزٹ کیجیے ویب سائٹ
 


 

Monday, July 22, 2019

شاہ رُخ جانباز

شاہ رُخ جانباز

مغلوں کے بلادِ چین پر حملوں اور لازوال چینی جانبازوں کی داستان

(ایک منفرد تاریخی ناول)

مصنف

معظم جاویدؔ بخاری


(زیرطبع)

Wednesday, May 8, 2019

تاریخ تحفۃ المجاہدین

تاریخ تحفۃ المجاہدین 

(Tarikh Tuhfatul Mujahideen)

تصنیف

مخدوم شیخ زین الدین بن عبدالعزیز ملیباری معبری (متوفی ۹۹۲ھ)

ترجمہ

حکیم سید شمس اللہ قادری

تہذیب نو

معظم جاوید بخاری

اشاعت اوّل: 1936ء۔۔۔۔۔۔ اشاعت جدید 2019ء

جنوبی ہند میں پرتگالیوں کی آمد کا احوال، ملیباری ریاست کی تاریخ، عرب تاجروں کی ہندوستانی آبادیوں کی تفصیل اور پہلی مسجد کی تعمیر کا حال، پرتگالیوں کے ظلم و ستم کی داستان اور اسلام کو جنوبی ہند سے مٹانے کا الم  ناک بیان، جبری عیسائیت کی تبلیغ اور مسلمان بچوں کی نام نہاد کفالت کی سازشیں، شہنشاہ اکبر کے دور میں جنوبی ہند پر ٹوٹنے والی قیامت کی تفصیل، جنہیں ایک عالم دین نے اپنی جہادی کوششوں سے روکنے کی ناکام سعی کی اور اپنے دور کے چشم دید واقعات کو تاریخ کے اوراق پر عربی زبان میں ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا۔ ایک ایسی تاریخ جو عرصہ تک اوجھل رہی۔ ٹیپو سلطان نے اسے فارسی زبان میں ترجمہ کروایا اور پھر یہ دکنی زبان میں ترجمہ ہوئی۔ کتاب کے آخر میں مفید ضمیمہ جات بھی شامل ہیں جن میں معبر کی فراموش شدہ اسلامی ریاست کا احوال درج ہے۔  ایک ایسی انمول کتاب جو آپ کی لائبریری میں موجود ہونا چاہئے۔

Tuesday, February 26, 2019

تاریخ اسلامی ہند

 Tareekh Islami Hind

تاریخ اسلامی ہند

تصنیف و تالیف

علامہ نیاز فتح پوری

تدوین و تہذیب نو

معظم جاوید بخاری

اشاعت اوّل 1938ء، اشاعت جدید 2019ء 

قیمت: 750 روپے

روبی پبلی کیشنز الحمد مارکیٹ اردو بازار لاہور

فون: 03004213406

زیرنظر کتاب میں جہاں آپ کو تاریخ ہند کے صحیح واقعات پڑھنے کو ملیں گے وہیں آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ مسلمان سلاطین و حکمران کی سیرت و کردار اور اخلاق کیسا تھا؟ انہوں نے علم و ترقی کے میدان میں کیا کیا کارنامے سرانجام دئیے؟ ان کے ادوار میں ہند و اور مسلمانوں کے درمیان روا داری کا معیار کیا تھا؟ خوشحالی اور امن و امان کی فضا کیا تھی اور کیا اس دور کے لوگ واقعی ان سے محبت کرتے تھے یا نہیں؟ نئی نسل، آج بغیر تحقیق کئے اپنے اُن اسلاف پر انگلیاں اُٹھاتی ہے اور انگریز کی مخصوص مقصد کے تحت مرتب شدہ تاریخ کو مستند و حرف آخر سمجھ کر اپنے مسلمان سلاطین پر بے جا تنقید کرکے نہ صرف خود ذہنی پستی اور گمراہی میں مبتلا کئے ہوئے ہے بلکہ اپنے اردگرد کی فضا کو بھی آلودہ کرنے میں مصروف ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ کے بعد ہندوستان کی اسلامی تاریخ پر بکھرے ہوئے بیشتر شکوک و شبہات دم توڑ جائیں گے اور علامہ نیاز فتح پوری نے جن مقاصد کے حصول کیلئے اس تاریخ کو تالیف کیا تھا، وہ آگہی علم سے وصول ہو سکیں گے۔

Featured Post

اعلام القرآن

  اعلام القرآن (مجموعہ مضامین)   تحقیق و تصنیف: مولانا ابوالجلال ندویؒ  تدوین و تہذیبِ نو: معظم جاوؔید بخاری صفحات: 460 (ب...